اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید ابو الحسن مہدوی نے ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امام حسین علیہ السلام کی محبت اور مصیبت میں آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں تو خدا کا شکر ادا کیجئے اور اگر نہیں نکل رہے تو خدا سے یہ آنسو طلب کیجئے کہ وہ آپ کو بھی امام حسین علیہ السلام کے غم میں رونے کی توفیق عنایت فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان آنسؤوں کے بغیر خدا وند کریم سے دور ہے لیکن عام طور پر اسے اس دوری کا احساس نہیں ہوتا، بالکل اس شخص کی طرح جو غفلت کا شکار ہے مگر اپنی غفلت کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ گریہ اخلاص کی علامت ہوتا ہے اور اس چیز کی گواہی دیتا ہے کہ آپ کا دل درد کا احساس کر رہا ہے۔ اہل بیتؑ پر گریہ کرنے اور نہ کرنے والوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169