اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت سے وابستہ فوج کے ٹینکوں نے سرت شہر کے "محلہ سوم" میں پیشقدمی کرتے ہوئے اس علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے -
لیبیا کی سرکاری فوج نے پچھلے تین روز کے دوران مصراتہ میں تعینات بریگیڈ کے ہمراہ سرت شہر کے محلہ سوم میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا ہے - اس حملے میں جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا اور اسنائپروں کی بھی مدد لی گئی -
اس درمیان جمعرات کو لیبیا کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ سرت شہر کے ایک محلے میں داعش کے اسّی عناصر کو ہلاک کردیا گیا ہے - واضح رہے کہ لیبیا کی فوج نے سرت شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مئی کی بارہ تاریخ کو بنیان مرصوص نامی کارروائیوں کا آغازکیا ہے -
دہشت گرد گروہ داعش نے گذشتہ برس جون سے سرت شہر پر قبضہ کررکھاہے - دہشت گردوں کے خلاف لیبیا کی فوج کی کارروائیوں میں ساڑھے چار سو فوجی جوان اب تک کام آچکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزارزخمی ہوئے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔
/169