9 اکتوبر 2016 - 15:55
عاشورا طاقت پر حقیقت کے غلبے کی فتح کا ابدی ثبوت ہے: وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے عاشورائے حسینی کی آمد کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پرغلبے کا ایک تاریخی اور ابدی ثبوت ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کو اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پر غلبے ، انصاف کے ذریعے استبداد پر فتح اور ایثار و فداکاری کے ذریعے ظلم پر کامیابی کا ابدی ثبوت ہے -

وزیرخارجہ محمد جواد طریف نے اپنے ٹوئیٹر پیج پرامام حسین علیہ السلام کے بارے میں ہندوستان کی تحریک آزادی کے قائد مہاتماگاندھی کے قول کو نقل کیا ہے کہ میں نے امام حسین علیہ السلام سے یہ سیکھا ہے کہ مظلومیت کے عالم میں کس طرح کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169