6 اکتوبر 2016 - 20:05
اسرائیل نواز فلسطینی صدر کی طبیعت خراب

فلسطین کے اسرائیل نواز صدرمحمودعباس کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے اسرائیل نواز صدرمحمودعباس کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد فوری طور پر ان کا طبعی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمود عباس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے دل کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔محمود عباس کے دل کی دھڑکن کو جانچنے کے لئے ایک پتلی ٹیوب خون کی نالیوں میں ڈالی جائے گی۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

.......

/169