3 اکتوبر 2016 - 15:16
لیبیا کے شہر سرت میں فوج کے حملے میں داعش کے کم سے کم اسّی دہشت گرد ہلاک

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت سے وابستہ نیشنل سیکورٹی فورس نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ شہر سرت کے ایک محلے پر فوج کے حملے میں داعش کے کم سے کم اسی افراد مارے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت سے وابستہ نیشنل سیکورٹی فورس نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ شہر سرت کے ایک محلے پر فوج کے حملے میں داعش کے کم سے کم اسی افراد مارے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے فوجیوں نے شہر سرت کے ایک محلے کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کیا جس کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن فوجیوں کے حملے میں اسّی دہشت گرد ہلاک اور ستاون زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فوجیوں کو اس آپریشن میں بھاری مقدار میں داعش کا اسلحہ اور گولہ بارود بطور مال غنیمت حاصل ہوا ہے۔

لیبیا کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی اتوار کو شہر سرت کے مشرق میں زمینی فوج کو شیلٹر فراہم کرنے کے لئے، داعش کے مراکز پر کم سے کم چھے بار حملے کئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج نے بارہ مئی سے ساحلی شہر سرت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے بنیان مرصوص کے نام سے آپریشن شروع کیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک چار سو پچاس فوجی ہلاک اور دو ہزار پانچ سو زخمی ہو چکے ہیں۔ لیبیا کے ساحلی شہر سرت پر داعش نے جون دو ہزار پندرہ سے قبضہ کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169