اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے مغربی بغداد کے علاقے حی العامل کے مصروف ترین بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں سات افراد شہید اور بیس دیگر زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
خبروں کے مطابق دوسرا خودکش دھماکہ مشرقی بغداد کے مشتل نامی علاقے میں ایک بس اسٹاپ پر ہوا جس میں کم سے کم پانچ افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ شمالی بغداد میں ہونے والے ایک اور بم دھماکے میں تین عراقی شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں دہشت گرد گروہ داعش ملوث ہے جسے امریکہ اور خطے کے بعض رجعت پسند عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔
........
/169