اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتھوپیا کے علاقے ارمیا میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور گولی کا استعمال کیا جس کی وجہ سے کم سے کم ۵۰ لوگ جانبحق ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے دار الحکومت سے ۴۰ کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع علاقے میں ہزاروں افراد اپنے ایک سنتی مذہبی پروگرام کے لیے جمع تھے جس میں انہوں نے ’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ ’’ہم عدالت چاہتے ہیں‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دئے اور پروگرام میں مقررین جو کہ حکومت کے حامی تھے کی تقریروں میں خلل اندازی پیدا کر دی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے سرخ،سبز اور زرد رنگوں کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔
اسکای نیوز کے مطابق، پولیس نے لوگوں کو منتشر کے لیے آنسو گیس اور گولی کا استعمال کیا جس کے بعد لوگوں کی بھاگ دوڑ کی وجہ سے مچی بھگدڑ میں کم سے کم ۵۰ افراد ہلاک ہو گئے۔
تاہم حکومتی عہدیداروں نے اس حوالے سے کوئی اظہار نظر نہیں کیا۔











