2 اکتوبر 2016 - 10:53
امریکہ کا شام پر فوجی حملہ علاقہ میں بڑی تبدیلی کا موجب بنےگا: روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام پر امریکی فوجی جارحیت پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی جارحیت سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوجائے گی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زحاروا نے شام پر امریکی فوجی جارحیت پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی جارحیت سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوجائے گی ۔ روسی ترجمان نے کہا کہ روس شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے لیکن اگر شام پر امریکہ نے فوجی لشکر کشی کی یا پھر شام کی فوج پر مزید حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس سے خطے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوجائے گی ۔ لہذا امریکہ کو شام کی حکومت کو دہشت گردی کے ذریعہ گرانے کی کوشش ترک کردینی چاہیے۔

.......

/169