2 اکتوبر 2016 - 10:42
ایرانی انٹیلی جینس نے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا

ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا ہے کہ ایران میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی ساری سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے ایران کے شہر سمنان میں ایک پروگرام میں کہا کہ دشمنوں کی پوری کوشش ہے کہ وہ ایران میں امن و سیکورٹی کی صورت حال کو مخدوش کردیں لیکن ایرانی عوام کی ہوشیاری، حالات پر انٹیلی جینس کے اہلکاروں کی گہری نظر اور سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائیوں کی بدولت دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں- انٹیلی جینس کے وزیر نے کہا کہ ایران کی پائیدار سلامتی، اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار کی مرہون منت ہے- ان کا کہنا تھا کہ آج دیکھا جا سکتا ہے کہ حتی امریکہ، فرانس اور ترکی میں بھی سیکورٹی نہیں ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران میں مکمل سیکورٹی اور سلامتی پائی جاتی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169