اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشنل کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر سٹی کے ایک مقامی بازار میں دو ہولناک بم دھماکے ہوئے جن میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں نو افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے عراق کے عام لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169