اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی، صدر فواد معصوم اور اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک اجلاس میں موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جو کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہیں- اس اجلاس میں عراق کی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی شامل تھے- اجلاس میں وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ فوج نے داعش کے قبضے سے موصل کو آزاد کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے- واضح رہے کہ داعش نے جون دو ہزار چودہ میں موصل شہر پر قبضہ کیا تھا- عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے موصل کو آزاد کرانے کی ابتدائی کارروائیاں پہلے ہی شروع کر دی ہیں-
.......
/169