29 ستمبر 2016 - 14:29
ایران یورپ بینکوں کے درمیان تجاری لین میں قابل توجہ پیشرفت

موجودہ ایرانی حکومت کے موثر کارکردگی سے ایران اور مختلف ممالک کے درمیان تعلقات بڑهانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اس وقت جرمنی کے ایران-یورپ بینک اور تہران کے درمیان تجارتی لین دین کا حجم 5.5 ارب یورو پہنچ گیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موجودہ ایرانی حکومت کے موثر کارکردگی سے ایران اور مختلف ممالک کے درمیان تعلقات بڑهانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اس وقت جرمنی کے ایران-یورپ بینک اور تہران کے درمیان تجارتی لین دین کا حجم 5.5 ارب یورو پہنچ گیا ہے.

یہ بات ایران-جرمنی ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ 'امید یراقی' نے گزشتہ روز تہران میں منعقدہ اس ایوان کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لئے بینکنگ لین دین کی بحالی ناگزیر ہے مگر اس وقت جرمن بینکوں کے ساته لین دین میں سازگار ماحول فراہم نہیں ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس مسائل، قوانین کی عدم شفافیت اور سرمایہ کاری کے حساس رسک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رکاوٹوں کی اصل وجوہات ہیں.

انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کے باوجود ایرانی حکومت تمام غیرملکی سرمایہ کاروں کی حمایت کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے پُرعزم ہے.

امید یراقی نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے چند مہینوں میں ایران اور جرمنی کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور اس حوالے سے ایران-جرمن ایوان صنعت و تجارت کی خصوصی پانچ منزلہ عمارت تہران میں تعمیر کی جائے گی جس کا مقصد تجارتی ویزوں کے حصول میں آسانی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں میں اضافہ کرنا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲