اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مرکزی انشورنس ادارے اور عمان کی وزارت تجارت کے درمیان مشترکہ انشورنس میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے.
ایران،عمان کے 16ویں مشترکہ اقتصادی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ انشورنس کے عمل کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے تعاون معاہدے پر دستخط کئے گئے.
ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت محمد رضا نعمت زادہ اور عمان کے وزیر تجارت علی بن مسعود السونیدی کی موجودگی میں دونوں ممالک کے حکام نے اس معاہدے پر دستخظ کئے.
ایران کے مرکزی انشورنس ادارے کے گورنر عبدل ناصر حمتی نے کہا کہ اس معاہدے سے عمان کیلئے انشورنس کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا.
اس موقع پر عمانی وزیر تجارت نے کہا کہ مشترکہ انشورنس کے عمل میں باہمی تعاون کو بڑهایا جائے اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲