27 ستمبر 2016 - 19:55
ایران مستقبل میں اقتصادی ترقی کا سرچشمہ ہو گا: آسٹریلوی وزیر تجارت

آسٹریلوی وزیر تجارت نے تہران کے لئے روانہ ہونے سے قبل اے بی سی ٹی وی چینل سے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کے بے شمار مواقع فراہم ہوئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلیا کی  وزیر تجارت و سیاحت اسٹیون کیبون نے جو ایک تجارتی وفد کے ہمراہ منگل کو تہران پہنچے ہیں کہا ہے کہ ایران مستقبل میں اقتصادی ترقی کا سرچشمہ ہے اور وہ اس سلسلے میں صحیح راستے پر گامزن ہے-

 آسٹریلوی وزیر تجارت نے تہران کے لئے روانہ ہونے سے قبل اے بی سی ٹی وی چینل سے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کے بے شمار مواقع فراہم ہوئے ہیں-

 انہوں نے کہا کہ ایک ناقابل انکار حقیقت یہ ہے کہ دونوں ہی ممالک  قدرتی ذخائر اور انرجی کے میدانوں میں طویل اور درخشاں ماضی کے حامل ہیں-

 انہوں نے کہا کہ ایران تیل و گیس اور دیگر قدرتی ذخائر سے مالامال ہے- آسٹریلیا کی وزیرتجارت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اقتصادی ترقی کے تعلق سے صحیح راستے پر قدم بڑھا رہا ہے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جا رہی ہیں-

 انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایران کو کہ جس کی آبادی آٹھ کروڑ ہےاقتصادی ترقی کے لئے بے شمار توانائیوں اور گنجائشوں کے حامل ملک کے طور پر دیکھتا ہے-

 انہوں نے اپنے دورہ  تہران کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطی کے سب سے اہم اور بڑے اقتصادی ملک ایران کے ساتھ آسٹریلیا کے تجارتی تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے جا رہے ہیں-

 ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ تہران میں آسٹریلیا کی بیرونی تجارت کے کمیشن کا نمائندہ دفتر بھی دوبارہ کھولا جائے گاجو دو ہزار دس میں بند ہو گیا تھا-

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ مارچ میں ایٹمی معاہدے پر باضابطہ عمل درآمد کے آغاز کے ساتھ ہی ایران کے خلاف عائد اپنی ساری پابندیاں ختم کر دینے کا اعلان کر دیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲