اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں سلامتی کے اداروں کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوب مشرقی صوبے ماردین میں سٹرک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ دوسرا واقعہ سرناک صوبے میں پیش آیا ،جس میں ایک جھڑپ کے دوران 6 ترک فوجی مارے گئے ہیں۔ ان دونوں واقعات کی ذمہ داری کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرد باغیوں اور ترک حکومت کے مابین فائر بندی کا معاہدہ گزشتہ برس ختم ہو گیا تھا۔
.......
/169