27 ستمبر 2016 - 09:05
ایران: سعودی حکام صدام کے پاؤں پر پاؤں نہ رکھیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے حکام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود صدام معدوم کے پاؤں پر پاؤں رکھنے کی کوشش نہ کریں ، اور امریکی حمایت پر حد سےزیادہ مغرور نہ ہوں۔ شام کے بارے میں ایران کا مؤقف اٹل اور فیصلہ کن ہے شامی بحران کا راہ حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو میں سعودی عرب کے حکام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود صدام معدوم کے پاؤں پر پاؤں رکھنے کی کوشش نہ کریں ، اور امریکی حمایت پر حد سےزیادہ مغرور نہ ہوں۔ شام کے بارے میں ایران کا مؤقف اٹل اور فیصلہ کن ہے شامی بحران کا راہ حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں کوئی بھی راہ حل ایران کے بغیر ممکن نہیں اور شام کا راہ حل بھی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

بہرام قاسمی نے ایران اور مصر کے وزراء خارجہ کی ملاقات پر سعودی عرب کی برہمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی عرب کی فوجی یلغار اور وحشیانہ بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ایک مستقل ملک پر حملہ کرکے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کو صدام جیسے افراد کی سرنوشت سے سبق سیکھنا چاہیے اور سعودی حکام کو صدام کے پاؤں پر پاؤں رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب در حقیقت علاقائی ممالک میں اپنی شکست کو چھپانے کے لئے ایران کے خلاف بےبنیاد الزامات عائد کررہا ہے جبکہ سبھی جانتے ہیں کہ خطے میں اور عالمی سطح پر جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور سعودی عرب کو اپنے سنگین اور بہیمانہ جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

.......

/169