26 ستمبر 2016 - 13:17
ایران کی دفاعی پیشرفت، مزید کئی فوجی مصنوعات کی نمائش

ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کے چھٹے دن متعدد نئی جدید اور پیشرفتہ فوجی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ہفتہ دفاع مقدس کے چھٹے دن فوج کے شعبہ جہاد خود کفالت و تحقیقات کی تیار کردہ جن پیشرفتہ مصنوعات کی نمائش کی گئی ان میں راکٹ لانچر اور ہیوی مشین گن سے لیس نذیر نامی ریموٹ کنٹرول مسلح روبوٹک گاڑی، بارودی سرنگیں صاف کرنے اور کھدائی وغیرہ سے متعلق دیگر امور انجام دینے کا مخصوص ریموٹ کنٹرول بلڈوزر اور کیان نامی توپ بردار فوجی گاڑی شامل ہے جس پر ایسا دھواں پھیلانے والا سسٹم بھی نصب ہوسکتا ہے جو ہر طرف تاریکی پھیلادیتا ہے اور تاریکی میں دیکھنے والی مخصوص دوبین کو بھی ناکارہ بنا دیتا ہے۔

نئی پیشرفتہ فوجی مصنوعات کی نمائش کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان اور فوج کے دیگر اعلی رتبہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں فوج کے کمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان کی تقریر کے بعد شہیدوں کے پسماندگان اور انقلاب اور وطن کے تحفظ کی راہ میں ایثار و فداکاری کرنے والوں کی قدردانی کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169