اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق "محمود بلیغ" نے جواتوار کے روز کابل میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، کہا کہ ایران، افغانستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور چین کے درمیان پانچ جانبہ ریلوے ٹریک، ایران کے راستے ترکی اور سرانجام یورپ سے متصل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پانچ جانبہ ریلوے ٹریک مجموعی طور پر دو ہزار دوسو کلو میٹر لمبا ہے۔
"محمود بلیغ" کے مطابق، اس پانچ جانبہ ٹریک میں سے ایک ہزار ایک سو کلومیٹر افغانستان میں واقع ہے جو، خواف- ہرات اور شمالی ٹریک کے ذریعے افغانستان، ایران اور ترکمنستان کو ایک دوسرے سے متصل کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا اس ٹریک کے ذریعے افغانستان کے تاجروں کو ایران کی بندرگاہ چابہار تک باآسانی رسائی حاصل ہوجائے گی۔ محمود بلیغ کے مطابق افغانستان ترجیحی بنیادوں پر ایک اور ٹریک" تورغندی، ہرات" پرکام کررہا ہے جو افغانستان کے مغربی علاقے کو ترکمنستان سے متصل کردے گا۔
اففانستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایک تیسرا ٹریک " خواف،ہرات" بھی ہماری ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹریک کی لمبائی ایک سو اکیانوے کلو میٹر ہے جس میں سے ایک سو چودہ کلو میٹر افغانستان کے اندر ہے، جبکہ اس باقی کا حصہ اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع ہے۔
.......
/169