24 ستمبر 2016 - 13:35
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف شہروں پر بمباری کی

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز، یمن کے صوبوں صعدہ، تعز، مارب اور اب کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار حملے کیے ہیں ، ان حملوں میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز، یمن کے صوبوں صعدہ، تعز، مارب اور اب کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار حملے کیے ہیں ، ان حملوں میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں ، جنوبی سعودی عرب کے شہر جیزان میں ایک فوجی اڈے پر گولہ باری کی ہے جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی سعودی عرب کے شہر جربہ میں قائم سعودی فوج کے ایئر ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے، مرکزی یمن کے صوبے مارب کے علاقے ربیعہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمن میں القاعدہ کا ایک سرغنہ، ابو خالد صنعانی اپنے پانچ دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169