24 ستمبر 2016 - 09:17
اوباما نے سعودی حکومت کیخلاف مقدمے کا بل ویٹوکردیا

امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی حکومت کےخلاف مقدمہ دائر کرنے کا بل ویٹو کردیا۔ری پبلکن پارٹی نے کانگریس میں ویٹو رد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے نائن الیون بل کی منظوری دی تھی ،جس کے تحت نائن الیون سانحے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حق دیا گیا ہے۔

صدراوباما نے بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا کہ بل امریکی قومی مفادات کےلیے نقصان دہ ہے۔ اس سے انسداد دہشت گردی اور دیگر قومی سلامتی سے متعلق اموپر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون محدود ہوسکتا ہے۔

امریکی اہلکاروں پر مقدمات دائر کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ بل کے ویٹو ہونے پر ری پبلکن پارٹی کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ری پبلکن سینیٹر چک شمر کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے بل کو ویٹو کرکے نائن الیون سانحے کےمتاثرین کو مایوس کیا۔ ویٹو کو کانگریس سے رد کردیا جائے گا۔

.......

/169