23 ستمبر 2016 - 13:32
ایئر بس اور بوئنگ کو ایران کو طیارے فروخت کرنے کی اجازت

امریکی وزارت خزانہ نے طیارہ ساز کمپنیوں ایئر بس اور بوئنگ کو ایران کو طیارے فروکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے طیارہ ساز کمپنیوں ایئر بس اور بوئنگ کو ایران کو طیارے فروکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے لائسنس بھی جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ بوئنگ کے ترجمان کے مطابق کمپنی ایران کی سرکاری ائر لائنز کو 80طیارے فروخت کرے گی ۔ادھر ایئر بس کے ترجمان نے بھی لائسنس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سواٹھارہ طیارے فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 17 طیارے دیئے جائیں گے۔ان نئے طیاروں سے ایران اپنی سرکاری ائرلائن کی تعمیر نو کرسکے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169