اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے پر زور دیا تھا۔ ملحیہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کردیا تھا کہ یہ مطالبہ جو پاکستان سے کیا جا رہا ہے، ہندوستان سے بھی کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود نہیں کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برداری سب سے پہلے ہندوستان کی ایٹمی سرگرمیاں بند کرائے اس کے بعد پاکستان سے ایسا مطالبہ کیا جائے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جاری بدامنی کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲