21 ستمبر 2016 - 08:57
صدر حسن روحانی نیویارک پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ونزوئلا اور کیوبا کا دورہ مکمل کرکے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ونزوئلا اور کیوبا کا دورہ مکمل کرکے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔ صدر حسن روحانی نے کیوبا کے دورے کے دوران کیوبا کے موجودہ اور سابق صدور کے ساتھ ملاقات میں ایران اور کیوبا کو استقامت اور پائداری کا مظہر قراردیا۔

.......

/169