اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ہوانا میں ہونے والی اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ملت ایران دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنی اقتصادی ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ کیوبا براعظم امریکہ میں استعمار کا مقابلہ کرنے کا سمبل اور علامت ہے، مزید کہا کہ ایران اور کیوبا دونوں ملکوں کے عوام نے غیرملکی دباؤ کے مقابل استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انقلاب کیوبا کے رہبر فیڈل کاسترو نے بھی ایران میں اسلامی انقلاب کی ترقی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے شروع میں ہی میں نے امام خمینی (رح) اور ملت ایران کے انقلاب کے بارے میں اپنی مثبت نظر کا اعلان کیا تھا۔
انھوں نے دباؤ اور بائیکاٹ کے مقابل ملت ایران کی استقامت کی بھی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲