19 ستمبر 2016 - 10:26
یمنی فوج کا حملہ، سعودی دہشتگرد ایجنٹوں کا بھاری جانی نقصان

یمن کی فوج نے صوبہ مارب کے علاقے الصرواح پر حملہ کر کے سعودی عرب کے زرخرید ایجنٹوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوجیوں نے الصرواح کے مشرقی علاقے پر سعودی ایجنٹوں کے نئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انھیں جوابی حملے میں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ یمنی فوجیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ حملہ آوروں کو ملک سے باہر نکالنے اور سعودی جارحیت کا مسلسل مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یمن کی وزارت دفاع نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ اس علاقے میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

یمنی فوجیوں نے اسی طرح جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

.......

/169