اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر علی الحوثی نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ صرواح ایئرپورٹ پر مکمل تسط حاصل کرنے کے بعد یمنی فوج نے جنوبی مآرب میں سعودی فوج کے میزائل اڈے کو تباہ کردیا ہے۔اس حملے میں سعودی اتحاد کے کم سے کم تیس فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ علی الحوثی کا کہنا تھا کہ یمنی فوج صوبے مآرب میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی دشمن، مختلف محاذوں پر شکست کھانے کے بعد بے گناہ عام شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صرواح کے علاقے میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
.......
/169