17 ستمبر 2016 - 16:30
میانوالی، متاب پبلی کیشن میانوالی کے انچارج ثمر عباس تکفیری دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید

تھانہ صدر میانوالی پولیس کے مطابق واقعہ میانوالی کے گاوں حسین والا میں پیش آیا۔ گھر واپسی پر بلال احمد نویں جماعت کا طالبعلم گھات لگا کر بیٹھا تھا، جس نے یک نالی بندوق سے ثمر عباس پر فائر کیا۔ جس سے ثمر عباس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے بلال احمد کو گرفتار کرکے ورثاء کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکول ٹیچر اور متاب پبلی کیشن میانوالی کے انچارج ثمر عباس کو گزشتہ روز تکفیری دہشت گرد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قاتل بلال احمد اسی سکول کا طالبعلم تھا، جہاں ثمر عباس پڑھایا کرتے تھے۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل تلہ گنگ میں تکفیری داعشی فکر کے حامل دہشت گردوں نے مزمل شاہ نامی طالبعلم کو بھی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ان داعشی فکر دہشت گردوں کا تعلق مقامی تکفیری مدرسے سے تھا، حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود اس مدرسے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ تھانہ صدر میانوالی پولیس کے مطابق واقعہ میانوالی کے گاوں حسین والا میں پیش آیا۔ گھر واپسی پر بلال احمد نویں جماعت کا طالبعلم گھات لگا کر بیٹھا تھا، جس نے یک نالی بندوق سے ثمر عباس پر فائر کیا۔ جس سے ثمر عباس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے بلال احمد کو گرفتار کرکے ورثاء کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ شہید ثمر عباس کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ استاد کی موت پر علاقہ سوگوار تھا۔ شہید ثمر عباس سرکاری سکول میں کمپیوٹر ٹیچر تھے۔ پی آئی ایم سی ایس لاہور سے گریجوایشن کی۔ تکفیری فکر کے حامل طالبعلم نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

.......

/169