17 ستمبر 2016 - 11:14
الجزائر کے وزیر خارجہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے

الجزائر کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس ملاقات کے بعد الجزائر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

.......

/169