اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے آج سفارت خانہ بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سے قبل برطانوی سفارت خانہ عید کے 3 روز بھی بند رکھا گیا تھا، اس کے ساتھ ترکی میں موجود برطانوی شہریوں کو شامی سرحد کے نزدیکی علاقوں اور دیار باقر میں 10 کلومیٹر تک سفر کرنے پر خصوصی ہدایت بھی کی گئی ہیں۔
دوسری جانب ترک پولیس نے کارروائی کر کے برطانوی اور جرمن سفارتی مشن کے خلاف منصوبہ بندی کے شبہے میں 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
.......
/169