15 ستمبر 2016 - 14:39
پاکستان؛ ملتان میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، سو سے زائد افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے تصادم میں ایک سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ملتان میں شیرشاہ جنکشن کے قریب کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چھے مسافر جاں بحق اور تقریبا ایک سو زخمی ہو گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں عوام ایکسپریس کا انجن اور چار بوگیاں الٹ گئیں جبکہ مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی بچ اسٹیشن کے قریب مین لائن پر بغیرشیڈول رکی ہوئی تھی۔ مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آیا تو اسے خلاف شیڈول روکا گیا اور پندرہ منٹ بعد پیچھے سے آنے والی عوام ایکسپریس اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں چھے افراد جاں بحق اور ایک سو کے قریب زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز