14 ستمبر 2016 - 14:52
امریکہ فتح اللہ گولن کو انقرہ کے حوالے کرے: ترکی

ترکی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ذمہ دار فتح اللہ گولن کو گرفتار کرکے انقرہ کے حوالے کرے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ذمہ دار فتح اللہ گولن کو گرفتار کرکے انقرہ کے حوالے کرے-

ترک وزیرخارجہ چاؤش مولود اوغلو نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو گرفتار کرکے ترکی کے حوالے کرے تاکہ ان پر مقدمہ چلایا جاسکے -

ترکی کی وزارت قانون نے بھی امریکا سے کہا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو گرفتار کرکے انقرہ کے حوالے کرے -

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم جن لوگوں نے اس ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا ہے انہیں اپنی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی -

انہوں نےاس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے بھی ٹیلی فونی  گفتگو میں کہا تھا کہ پندرہ جولائی کو ترکی میں ہونےوالی ناکام فوجی بغاوت کے ثبوت و شواہد امریکا کو پیش کئے جائیں گے -

ترک وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ داعش اور پی کے کے، کے خلاف ترکی کی جنگ جاری رہے گی کیونکہ یہ گروہ ترکی کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز