13 ستمبر 2016 - 06:32
عراق میں داعش کے چھے سرغنوں کی ہلاکت

عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے چھے سرغنوں کے ہلا ک ہونے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد مطیبیجہ کے علاقے میں ایک خفیہ اجلاس کے دوران فضائی حملوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے ہیں- صوبہ دیالہ کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے اس خفیہ اجلاس کا پتہ لگا کر عراقی فضائیہ نے ان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے چھے سرغنے ہلاک ہوگئے-

بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والا ایک، داعش سرغنہ ابوبکرالبغدادی کا قریبی ساتھی ہے- صادق الحسینی نے مزید کہا کہ یہ فضائی حملہ داعش دہشت گرد گروہ پر کاری ضرب ہے کیونکہ اس میں داعش کے کئی اہم جنگجو سرغنے ہلاک ہوگئے- مطیبیجہ، دیالہ اور صلاح الدین صوبوں کی سرحدوں کے قریب واقع ہے جو داعش کا اہم ٹھکانا سمجھا جاتا ہے-

۔۔۔۔۔

/169