11 ستمبر 2016 - 10:11
ایم کیو ایم پاکستان کو الطاف سے علیحدگی کے بعد مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت

اپنے بیان میں مشرف لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مشرف خود بھی اردو بولنے والے ہیں، وہ اردو بولنے والوں کو نہ صرف متحدہ اور منظم رکھ سکتے ہیں، بلکہ مہاجر کمیونٹی کو ان کے حقوق دلانے اور ان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ایم کیو ایم پاکستان کو الطاف حسین سے علیحدگی کے بعد پرویز مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت دے دی۔ اپنے بیان میں محمد امجد نے کہا کہ مشرف خود بھی اردو بولنے والے ہیں، وہ اردو بولنے والوں کو نہ صرف متحدہ اور منظم رکھ سکتے ہیں، بلکہ مہاجر کمیونٹی کو ان کے حقوق دلانے اور ان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حصول پاکستان اور اس کی تعمیر و ترقی میں مہاجر کمیونٹی کا کردار قابل فخر ہے، پاکستان کی اردو بولنے والی کمیونٹی سب سے زیادہ پڑی لکھی اور باصلاحیت ہے، مگر بدقسمتی سے ان کی قیادت نے انہیں جھانسہ دیتے ہوئے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا، اور کچھ گروہوں کو منفی سرگرمیوں میں بھی ملوث کیا، تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ساری مہاجر کمیونٹی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

.......

/169