اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ٹی وی چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی طیاروں نے ہفتے کے دن حلب کے مضافات میں حریتان، مزارع الملاح اور خان طومان پر بمباری کی جس میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر شام کے طیاروں کے حملوں میں حماۃ میں بھی کئی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ حماۃ شام کے مغرب میں واقع ہے۔
اس حملے میں داعش دہشتگردوں کے آٹھ ٹینک، گولے بارود سے بھری چار گاڑیاں اور دسیوں فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ شام کے جنگی طیاروں نے مشرقی علاقے دیروالزور میں بھی داعش کے ٹھکانوں پرحملے کرکے ان کی گاڑیاں اور جنگی ساز و سامان تباہ کردیئے۔
ادھر العالم نے رپورٹ دی ہےکہ حمص کے مشرقی مضافات میں شام کی فوج اور داعش کے عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی علاقے دیرالزور پر داعش دہشتگردوں کے مارٹر گولوں کے حملوں میں سات عام شہری جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲