10 ستمبر 2016 - 12:06
عراقی فوج نے داعش کو ہرمہینے دس لاکھ ڈالر کی آمدنی سے محروم کردیا

جنوبی موصل میں عراقی فوج کی کارروائیوں سے داعش کا سب سے بڑا ذریعہ آمدنی اس کے ہاتھ سے نکل گیا -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نینوا فوجی آپریشن کے سربراہ نجم الجبوری نے کہا ہے کہ القیارہ علاقے کے نصف سے زیادہ تیل کے کنؤوں کے داعش کے قبضے سے نکل جانے سے اسے اپنی آمدنی کے سب سے بڑے ذریعے سے ہاتھ دھونا پڑا ہے- ان کنؤوں سے داعش کو ہرمہینے دس لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوتی تھی- نجم الجبوری نے مزید کہا کہ عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے ساٹھ سے زیادہ تیل کے کنویں آزاد کرا لئے ہیں- 

نینوا فوجی آپریشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ تیل کے ان کنؤوں پرفوج کے کنٹرول سے داعش دہشت گرد گروہ کو بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے- صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع القیارہ علاقہ تیل سے مالا مال ہے جو گذشتہ دوبرسوں سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں تھا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169