اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں پانچ صفحات پر مشتمل رپورٹ بورڈ آف گورنرزکے پینتیس رکن ممالک کے سپرد کردی ہے- مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں یہ یوکیا آمانو کی اب تک کی سب سے مختصر رپورٹ ہے-
آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں اس رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مطابق ، یورنیم کی پیداوارکی طے شدہ مقدار میں کہ جو تین سو کیلو تھی ، اضافہ نہیں کیا ہے - ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے کہا ہے کہ اس رپورٹ نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے تناظر میں ایران کے اقدامات کی تصدیق کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲