اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ یمنی فضائی دفاع نے سعودی عرب سے وابستہ جاسوس ڈرون کو صوبہ حجہ کی فضا میں مبینہ دشمنانہ سرگرمیوں کے دوران مناسب ہتھیار سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد یمنی فضائی دفاع کی جانب سے اس نوعیت کا یہ چوتھا ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق، یمن کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد سے تباہ کیے گئے اس ماڈل کے ڈرونز کی مجموعی تعداد سات ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ