اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہانگجو میں گروپ بیس کا گیارھواں سربراہی اجلاس ایک بیان جاری کرکے ختم ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق گروپ بیس کے ہانگجو سربراہی اجلاس میں انواع و اقسام کی دہشت گردی کے خلاف مہم کے عزم کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ملکوں نے دہشت گردوں کے تمام منابع، تکنیک اور مالی ذرائع منجملہ زبردستی ٹیکس وصولی، قدرتی ذخائر کی چوری اور اسمگلنگ، بینکوں کے اثاثوں میں دھاندلی، ثقافتی اثاثوں کی غارتگری، غیر ملکی امداد اور لوگوں کے اغوا کے طریقوں کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
گروپ بیس کے ہانگجو سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان کے مطابق رکن ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں باہمی انٹیلیجنس تعاون، دہشت گردوں کے اثاثوں کو ضبط کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو قابل سزا قرار دینے کا بھی عہد کیا ہے۔
گرورپ بیس کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان کے مطابق رکن ملکوں نے مالی امور، شماریات، اور انفرا اسٹرکچر سے متعلق پالیسیوں میں باہمی ہم آہنگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ رکن ممالک اقتصادی اور سماجی امور اور روزگار سے متعلق پالیسیوں میں ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
گروپ بیس کا گیارھواں سربراہی اجلاس چار اور پانچ ستمبر کو چین کے شہر ہانگجو میں منعقد ہوا۔
.......
/169