اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے اٹھہتر سالہ صدر اسلام کریم اف برین ہیمبریج کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں اس سے پہلے ازبکستان کی کابینہ نے ایک بیان جاری کرکے اس خبر کا اعلان کیا تھا کہ انہیں سخت تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے -
اسلام کریم اف انیس سو اکانوے میں سابق سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ازبکستان کے صدر بنے تھے اور اس زمانے سے اب تک صدارت کے عھدے پر فائز تھے۔ انہوں نے صحت کی خرابی کے باوجود کسی کو اپنا جانشین مقرر نہیں کیا تھا -
ازبکستان کے آئین کے مطابق صدر کے انتقال یا استعفی دینے کی صورت میں ازبکستان کی سینیٹ کے سربراہ کو اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169