15 اگست 2016 - 11:30
ترکی نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد 81 ہزار ملازمین کو برطرف یا گرفتار کرلیا

ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف فوجی، عدالتی، تعلیمی اور سماجی اداروں سے 81 ہزار افراد کو عہدوں سے برطرف یا گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف فوجی، عدالتی، تعلیمی اور سماجی اداروں سے 81 ہزار افراد کو عہدوں سے برطرف یا گرفتار کرلیا ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ فتح اللہ گولن کے دہشت گروپ سے 50 ہزار دہشت گرد وابستہ ہیں۔ ادھر ترکی اب تک امریکہ سے دوبار مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کردے ۔ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے بھی کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فتح اللہ گولن کو حوالے نہ کیا تو امریکہ اور ترکی کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

.......

/169