13 اگست 2016 - 21:23
اقوام متحدہ نے سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دیدی

اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دیدی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار سپاہیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جنوبی سوڈان کے صدر "سالوا کر کا" نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو ماننے کو انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس معاملے میں اقوام متحدہ سے تعاون نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو اقوام متحدہ کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے۔دوہزار گیارہ میں آزاد ہونے کے بعد سے سوڈان میں امن فوج کےبارہ ہزار فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔جولائی میں شروع ہونے والی خونریز لڑائیوں کے باعث ستر ہزار افراد سوڈان سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

.......

/169