اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران، روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا ہے کہ ایران،روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں تعاون کے 13 معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.
یہ بات محمود واعظی نے روس کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ اور وزیر توانائی الیگزینڈر نواوک کیساته پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس مختلف شعبوں میں باہی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے پانچ سالہ منصوبے کے تحت 13 معاہدوں کے نفاذ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ولی اللہ سیف جلد روس کا دورہ کریں گے اور روسی حکام کے ساته دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ شعبے میں درپیش مسائل کے خاتمے کے حوالے اہم مذاکرات کریں گے.
اس موقع پر روسی وزیر تونائی الیگزینڈر نواوک نے کہا کہ فریقین نے سرمایہ کاری کی ضمانت اور تاجروں کے لئے ویزا جاری کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے.
انہوں نے کہا ایران،روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا آئندہ اجلاس نومبر 2016 میں منعقد کیا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲