اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایران مخالف بل پیش کرنے کا مقصد دنیا کو ایران کے ساتھ لین دین سے ڈرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ عام طور پر امریکی کانگریس کی اس قسم کی حرکات پروپیگنڈا مقاصد کا حصہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ اس طرح کے بل سینیٹ میں منظور نہیں ہو سکتے اور اگر منظور ہو بھی گئے تو صدر براک اوباما انہیں ویٹو کر دیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حکومت امریکہ، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرے اور اس بات کی اجازت نہ دے کہ کانگریس کے بل اس معاہدے پر عملدرآمد میں آڑے آ جائیں۔
.......
/169