اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کہگیلویہ وبویراحمد کی رابطہ کونسل کے انچارج سید جواد خاضع نے 1 جولائی کو قدس کےعالمی دن کی مناسبت سے پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سےمنعقدہ نشست میں کہا ہے کہ حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی الہی تدبیر کے ساتھ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس مطلب کہ امام خمینی نے اس دن کو اسلام کی حیات کے دن کا نام دیا ہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت اوربچوں کی قاتل غاصب صہیونی حکومت سے نفرت کا دن ہے۔
خاضع نے یوم قدس کو مسلمانوں کی بیداری اورہوشیاری کا دن قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ دن صہیونی حکومت کے خلاف عالم اسلام کی نفرت کا دن ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ ہمیں اس دن شام،لبنان، افغانستان،یمن،بحرین،عراق اوردیگراسلامی ممالک کی مظلوم ملتوں کی حمایت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کو پیش کرنا چاہیے۔
انہوں نےکہا ہےکہ عالمی استعمارکی سازشوں کے پیش نظر بعض اسلامی حکومتیں مسلمان ملتوں کی حمایت کرنے کی بجائے غاصب اسرائیل کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔
..............
/169