22 جون 2016 - 13:50
ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام جشن ولادت امام حسن کے موقع پر افطار پارٹی کا اہتمام

ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام مرکزی دفتر لاہور میں جشن امام حسن کے موقع پر ادارہ سے مربوط افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام مرکزی دفتر لاہور میں جشن امام حسن کے موقع پر ادارہ سے مربوط افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرادارہ کے مسئول سید سجاد نقوی نے ادارہ کی سابقہ کارکردگی و آئندہ کے لائحہ عمل سمیت امام حسن ع کی سیرت مبارکہ پرگفتگو کی ۔مولانا سجاد نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو مصنوعی ازموں کے فروغ سے اسلام کے حقیقی معارف سے دور کیا جارہا ہے اس لئے نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد کے مطابق تربیت کرنا وقت کا تقاضہ اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔ جبکہ شاعر و منقبت خوان سیرت مطہری نے منقبت خوانی بھی کی ۔مولانا سجاد نقوی نے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا کہ ادارہ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی اعتکاف بعنوان قرآن فہمی امسال بھی  لاہور کے مقام سمن آباد میں منعقد ہوگا جس میں درجنوں نوجوان شریک ہونگے انہوںنے مزید بتایا کہ ادارہ کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ماہ جولائی سے گلگت، اسکردو، کراچی سمیت لاہور میں ساتویں سالانہ تربیتی، فکری اور تفریحی طفلان مسلم ورکشاپ منعقد ہوگی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیںنشست کے اختام پر طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے ویڈیو رپورٹ دکھائی گئی اور مزید بہتری کے لئے شرکا کی آرا بھی لی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲