اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سجاد محمد پور نے اتوار کے روز باون کلوگرام کے مقابلوں میں اپنے کینیائی حریف کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ آذربائیجان میں جاری بوکسنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے اب تک مختلف مقابلوں میں پانچ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایران کی بوکسنگ ٹیم کے چیف کوچ عبدالرضا انصاری نے کہا ہے کہ بعض مشکلات کے باوجود ایران کی ٹیم کو ریو اولمپک میں اپنے پہنچے کی قوی امید ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ایران کے تین بوکسر، سالار غلامی اکیانوے کلوگرام میں ، سیاوش امیدی، پچھتر کلوگرام میں اور سجاد محمدپور باون کلوگرام میں ریو اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ باکو میں جاری بوکسنگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے ایک سو پانچ ملکوں کے چارسو انہتر بوکسر سولہ جون سے شروع ہونے والے ریو اولمپک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔
.......
/169