17 جون 2016 - 22:33
ولایت علی(ع) کے بغیر ہر راستے کا انجام جہنم ہے: حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا حقیقی مومنین اور شیعیان اہل بیت(ع) کو ولایت امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے ساتھ خدا کی طرف حرکت کرنی چاہئے کیونکہ ولایت علی(ع) کے علاوہ ہر راستے کا انجام جہنم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور خطیب اور مفسر قرآن کریم حجت الاسلام حسین انصاریان نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے گفتگو کے دوران حقیقت شیعہ بیان کرتے ہوئے کہا اس دنیا میں شیعیان اہل بیت(ع) کی زندگیوں کا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ وہ آخرت کی طرف سفر کریں بلکہ ان کی زندگیوں کا مقصد پروردگار عالم کی طرف حرکت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کوئی انسان اپنے ارادے سے آخرت کی طرف سفر نہیں کررہا ہے بلکہ ہم سب نہ چاہتے ہوئے بھی آخرت کی طرف رواں دواں ہیں لیکن ایک سفر ایسا بھی ہے جو انسان اپنے ارادے سے کرتا ہے اور وہ پروردگار کی طرف سفر ہے اور شیعہ اس سفر کا انتخاب کرتا ہے جبکہ دنیا کے بہت سارے لوگ اس سفر کو اختیار نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا اہل سنت سے ولایت امیرالمومنین کے متعلق ایک روایت نقل کی جس میں آیا ہے کہ اگر کوئی خانہ کعبہ میں تمام بھر راتوں کو عبادت کرے اور تمام دنوں میں روزے رکھے لیکن علی(ع) کی ولایت کے بغیر اس کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169