17 جون 2016 - 19:12
مغرب نیٹو کے وجود کو باقی رکھنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: روس

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ مغرب نیٹو کے وجود کو باقی رکھنے کے لیے بہانے اور دشمن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سن پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ مغرب دشمن تراشی اور بحران پیدا کرکے نیٹو کے وجود کا جواز پیدا کر رہا ہے جبکہ ہم مغرب کے ساتھ سرد جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔ شام کے بحران کو پرامن اور جمہوری طریقے سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ دیگر معاملات سے زیادہ اہم ہے۔ روسی صدر نے استفسار کیا کہ کیا مغربی ممالک ، شام کی حکومت کو جسے وہ غیر جمہوری کہتے ہیں کسی اور غیر جمہوری حکومت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے؟ انہوں نے شام میں نئے آئین کی تدوین اور صدراتی و پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ذریعے جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشار اسد عالمی نگرانی میں انتخابات کرانے کے نظریئے سے پوری طرح متفق ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲