9 جون 2016 - 13:30
اسرائیل کا جوہری پروگرام پورے علاقے کے امن کے لیے خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے اسرائیل کا جوہری پروگرام خطی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے اور تخفیف اسلحہ کے حوالے سے بھی ناجائز صہیونی ریاست کے دعوے مضحکہ خیز ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے اسرائیل کا جوہری پروگرام خطی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے اور تخفیف اسلحہ کے حوالے سے بھی ناجائز صہیونی ریاست کے دعوے مضحکہ خیز ہے.

يہ بات بين الاقوامي جوہري توانائي ايجنسي ميں تعينات ايران كے سفير 'رضا نجفي' نے بورڈ آف گورنر كي نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر عالمي طاقتوں اور ايران كے درميان جوہري معاہدے كے نفاذ كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور ديا جوہر معاہدے كے صحيح معنوں ميں عمل درآمد كيلئے 1+5 كے جذبہ خيرسگالي اور شفاف رويے ناگزير ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ صرف قراردادوں كو پڑھ كر سنانا كافي نہيں بلكہ گروپ 1+5 كو عمل كے مرحلے ميں جذبہ خيرسگالي ديكھانے كي ضرورت ہے.

ايراني سفير نے جوہري معاہدے (JCPOA) پر نگراني اور شفاف جائزہ لينے كے حوالے سے عالمي جوہري توانائي ايجنسي كے تعاون كي تعريف كي.

رضا نجفي نے تخفيف اسلحے كے حوالے سے ناجائز صہيوني رياست كے نام نہاد اقدامات كو مگرمچھ كي آنسو قرار ديا اور كہا كہ اسرائيل كا جوہري پروگرام مشرق وسطيٰ كے ساتھ ساتھ پوري دنيا كيلئے سب سے بڑا خطرہ ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ جوہري پروگرام پر دہرا معيار اپنانے سے اسرائيل جوہري پروگرام پر مسلسل اضافہ كر رہا ہے جس سے خطي كي سلامتي كيلئے سنگين نتائج ہوں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲