اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی سرکاری فوج اور عوامی فورسز نے ملک کے مرکزی صوبے مارب کے ایک علاقے میں سعودی حکومت سے وابستہ مسلح افراد کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے مغربی علاقےحریب نہیم میں ہونے والی اس جھڑپ میں متعدد سعودی پٹھو، جو اس علاقے پیش قدمی کرنا چاہتے تھے، ہلاک ہوگئے۔ یمن سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق مارب میں واقع مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی اور سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ایک اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیاگیا ہے۔دوسری جانب یمن کے مختلف صوبوں اور شہروں خصوصا صعدہ، ذمار، الحدیدہ، اور ریمہ میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے جنوبی یمن میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ بتایا جاتاہے کہ دوسو سے زیادہ امریکی فوجی القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بہانے جنوبی یمن کے ساحلی شہر المکلا میں داخل ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲